نظام آباد:28؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن اسمبلی بالکنڈہ و مشن بھاگیرتا کے نائب صدر پرشنانت ریڈی کے والد سریندر ریڈی کے انتقال پر چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ریاستی ٹی آرایس کسان سل کے صدر مسٹر سریندرریڈی کا کل مختصر علالت کے بعدحیدرآباد کے ہاسپٹل میں انتقال ہوا تھا۔ آج ان کی آخری رسومات ان کے آبائی موضع ویلپور میں انجام دی گئی ۔ آخری رسومات میں چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھررائو نے، ریاستی وزراء ایٹالہ راجندر، اندرا کرن ریڈی، جوگو رامنا، ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی، ارکان پارلیمنٹ بی بی پاٹل، ڈی سرینواس، کیشور رائو، مئیر حیدرآباد رام موہن، مئیر نظام آباد آکولہ سجاتا، گورنمنٹ وہپ این اودییلو، گمپا گوردھن، ایم ایل سیز ڈی راجیشورریڈ، بھوپت ریڈی، سدھاکر ریڈی،صدر ضلع ٹی آرایس ایگا گنگاریڈی، ضلع کے اراکین اسمبلی ، قائدین ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا ، ضلع ایس پی وشوا پرسادنے آخری رسومات میں شرکت کی۔ اس موقع پر چیف منسٹر چندرشیکھر رائونے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال سے ایک خلاء پیدا ہوا۔ جسے کبھی پرُ نہیں کیا جاسکتا۔ آنجہانی سریندر ریڈی بہترین صحافی تھے یہ ہمیشہ پارٹی میں سرگرم رول اداکرتے ہوئے پارٹی میں اہم رول ادا کیا تھا۔ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو ذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچ کر آخری رسومات میں شرکت کی۔ آخری رسومات میں شرکت کے بعد حیدرآباد کیلئے روانہ ہوگئے۔ سریندرریڈی کے فرزند پرشانت ریڈی رکن اسمبلی بالکنڈہ سے اظہار تعزیت کیا۔ ان کے علاوہ ریاستی وزراء نے بھی تعزیت کیا۔