سین جوز۔2 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام)امریکی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز امریکہ میں رواں سیلیکان ویلی کلاسک ٹینس ٹورنمنٹ میں برطانوی کھلاڑی جوہانہ کونٹاکے خلاف اپنے کیریئر کی بدترین شکست کا شکارہوگئیں۔جوہانہ کونٹا نے راؤنڈ آف 32کے میچ میں راست سٹوں میں 6-1اور6-0سے فتح اپنے نام کرلی۔سرینا ولیمز اس میچ میں شروع سے ہی تذبذب کا شکار نظر آئیں اور کئی غلط شاٹس کھیلے ۔36سالہ ٹینس اسٹار گرانڈ سلام خطابات کیلئے مشہور ہیں تاہم وہ اس میچ کے دوران وہ جوہانہ کونٹاکے سامنے کھیلتے ہوئے اسکول کی چھوٹی بچی لگ رہی تھیں۔