سرینا کا خواب چکناچور ، جوکووچ کوارٹر فائنل میں

ملبورن 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام )زخموں سے پریشان رہی سرینا ولیمس اتوار کو یہاں اینا ایوانووچ سے شکست کر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ سے باہر ہو گئی لیکن مردوں میں خطاب کے مضبوط دعویدار نووا جوکووچ نے براہ راست سیٹوں میں جیت درج کرکے شان کے ساتھ کوارٹر فائنل میں قدم رکھا ۔ٹورنمنٹ کے شروع سے ہی خطاب کی مضبوط دعویدار رہی سرینا نے پہلا سیٹ اپنے نام کیا

لیکن ایوانووچ نے اس کے بعد سرینا کی غلطیوں کا فائدہ اٹھا کر 4-6، 6-3،6-3سے کامیابی درج کی ۔اس ہار سے سرینا کو کرس ایورٹ اور مارٹینا نوراتلووا کے برابر 18 گرانڈ سلام جیتنے اور اوپن دور میں سب سے زیادہ 22 گرانڈ سلام جیتنے کے اسٹیفی گراف کے ریکارڈ کے قریب پہنچنے کا خواب یہاں مکمل نہیں ہو پائے گا ۔ ان کے کوچ پیٹرک موراتوگلو نے امید ظاہر تھی کہ سرینا اس سال چاروں گرانڈ سلام جیتنے میں کامیاب رہے گی لیکن ان کا یہ خواب بھی ٹوٹ گیا ۔آخری بار گراف نے 1988 میں یہ کامیابی حاصل کی تھی ۔مردوں میں دوسری ترجیح نوواک جوکووچ نے مسلسل چوتھا اور جملہ پانچواں آسٹریلیا اوپن خطاب جیتنے کا اپنا مہم جاری رکھا۔ سربیا کے اس سٹار کھلاڑی نے راڈ لیور ایرینا میں اٹلی کے 15 ویںفیبیو فگنیویکو ایک گھنٹے 33 منٹ میں 6-3،6-0،6-2 سے شکست دیدی ۔ ان کا اگلا مقابلہ سٹینی سلاس واورنکا اور ٹومی روبریڈو کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا ۔اسپین کے تیسری ترجیح ڈیوڈ فیرر نے آخری 8میں جگہ بنائی لیکن اس کے لئے انہیں جرمنی کے پھلورین میئر کے خلاف چار سیٹ تک جدوجہد کرنا پڑا ۔ فیرر نے یہ میچ 6-7، 7-5،6-1 سے شکست دی ۔

سرینا کے باہر ہونے سے موجودہ چیمپئن وکٹوریہ اجارینکا اور لینا کی خطاب جیتنے کے امکانات بڑھ گئے ہے. چین کی چوتھی سیڈ لینا نے 22 ویں سینئر روسی کھلاڑی ایکٹرینا مکارووا کو6-2،6-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ فیلیویا پینیٹا سے ہوگا ۔ اٹلی کی اس 28 ویں سینئر کھلاڑی نے جرمنی کی نویں ترجیحی ایجلیک کریبر کو6-1،4-6،7-5 سے شکست دی۔امریکہ کی دنیا میں نمبر ایک کھلاڑی سرینا نے میچ کے بعد اعتراف کیا کہ پیٹھ درد کی وجہ سے انہیں کافی دوائیاں لینی پڑی تھی اور ایک وقت وہ کھیل سے دستبردار ی کے بارے میں سوچ رہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک بار ہٹنے کا مکمل ارادہ کر لیا تھا ، میں نے کئی غلطیاں کی ، میں نے وہ شاٹ گنوا دیئے جو عموماًمیں کھیلتی ہوں ، میں نے کبھی یہ شاٹ نہیں گنوائیں تھے ۔ انہوں نے ملبورن پارک میں آخری خطابی جیت 2010 میں درج کی تھی۔ آج کی شکست سے ان کے مسلسل 25 میچ جیتنے کے مہم بھی ادھوری رہ گئی۔