پیرس24 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ٹینس ا سٹار سرینا ولیمس نے پیرس میں ہالی و وڈ کی سائنس فکشن فلم پکسلز کی پروموشن میں حصہ لیا۔پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم پکسلز کی پروموشن کیلئے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں سرینا نے بھی شرکت کی۔ کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ تھری ڈی سائنس فکشن فلم کی کہانی 1980 میں جاری ہونے والے ویڈیو گیمز کے ایسے خطرناک کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو نیو یارک شہر کا گھیراؤ کرکے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دیتے ہیں،یہ فلم 24جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔سیرینا ولیمس اس سے قبل بھی ماڈلنگ کرچکی ہیں۔