وہ جوٹھان لیتی ہیں ، کردکھاتی ہیں : اسٹیفی گراف
ژہوہائی ۔ /5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افسانوی ٹینس اسٹار اسٹیفی گراف نے آج کہا کہ سرینا ولیمس ٹینس میں واپسی کی صورت میں یقیناً مارگریٹ کورٹ کے گرینڈ سلام سنگلز ٹائیٹل کا ریکارڈ توڑسکتی ہیں ۔ سابق عالمی نمبرایک سرینا ولیمس کو اس سال کے اوائیل میں ایک بیٹی کو جنم دی ہیں ۔ 23 گرینڈ سلام فتوحات کے ساتھ پہلے ہی گراف کو عبور کرچکی ہیں ۔ تاہم وہ کورٹ کو ہنوز پیچھے نہیں چھوڑپائی ہیں ۔ اس سوال پرکہ آیا یہ ریکارڈ سرینا کی رسائی میں ہے ؟ گراف نے جواب دیا ’’ جی ہاں ! یقیناً ‘‘ گرینڈ سلامی تاریخ کے کامیاب ترین کھلاڑیوں کو فورٹ سے موسوم کیا جاتا ہے ۔اس میں صرف 10 یا اس سے زائد گرینڈ سلام خطاب جیتنے والے کھلاڑی کو شامل کیا جاتا ہے ۔ گراف جو 22 گرینڈ سلام خطاب جیت چکی ہیں ۔ 377 ہفتوں تک عالمی نمبر ایک کے مقام پر رہی ہیں ۔ چین کے ژیوہائی میں بات چیت کررہی تھیں ۔ جہاں وہ ڈبلیو ٹی یو ایلیٹ ٹروفی کی سفیر ہیں ۔ اسٹیفی گراف نے سرینا ولیمس کے بارے میں کہا کہ ’’اس ضمن میں بہت کچھ خود ان (ولیمس) کے عزم پر منحصر ہے ۔ اگر وہ چاہتی ہیں تو کر بھی سکتی ہیں ‘‘ ۔ آسٹریلین اوپن کے آرگنائزرس نے اکٹوبر میں کہا تھا کہ جنوری میں انہیں سرینا کی حیرت انگیز واپسی کی امید ہے کیونکہ انہوں نے جیتنے والوں کیلئے انعام کی ٹیم کو 3.1 ملین امریکی ڈالر سے بڑھاکر 4 ملین ڈالر کردیا ہے ۔ ولیمس نے حاملہ رہنے کے باوجود اس سال کے آسٹریلین اوپن میں حصہ لیا تھا اور اپنی بیٹی کو جنم دینے کے صرف ساڑھے چار مہینوں بعد 2018 ء کے ملبورن مقابلہ میں کھیلنے کے خطرناک منصوبہ کا اعلان کیا تھا ۔ اسٹیفی گراف نے کہا کہ ’’جو کچھ میں نے سنا ہے اس سے محسوس ہوتا ہے وہ ٹینس میں واپسی کی طرف دیکھ رہی ہیں ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ’’آپ ہرچیز سے واقف ہیں جو وہ (سرینا) اپنے کیرئیر میں دکھاچکی ہیں ۔ جس سے آپ کو یہ یقین دلاسکتی ہیں کہ اگر وہ کسی مقصد پر نظریں مرکوز کرتی ہیں تو وہ اس کے لئے جدوجہد کرتی ہیں اور اس کو حاصل کرتی ہیں ‘‘۔