نئی دہلی9 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق شیوسینا لیڈر سریش پربھو نے آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ وہ اٹل بہاری واجپائی کابینہ میں بھی وزیر رہ چکے ہیں۔ سریش پربھو نے آج مرکزی کابینہ میںشمولیت سے قبل بی جے پی کی ابتدائی رکنیت حاصل کی ۔ اس موقع پر بی جے پی کے سینئر قائدین نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ سریش پربھو کو کابینہ میںشامل کرتے ہوئے نیا وزیر ریلوے بنایا گیا ہے ۔