سریتا دیوی کو باکسنگ انڈیا کی مدد

نئی دہلی ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراسپورٹس سربانندا سنوول نے آج پارلیمنٹ کو مطلع کیا ہیکہ اے آئی بی اے کی جانب سے ہندوستانی خاتون باکسر ایم سریتا دیوی پر جو ہر قسم کے مقابلہ میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے اس کے خلاف باکسنگ انڈیا سریتا دیوی کی کوئی مدد کررہا ہے۔ پارلیمنٹ میں آج 4 ارکان پی ناگارجن ، بھولاسنگھ، پرہلاد سنگھ پٹیل اور کپل موریشور پٹیل نے استفسار کیا کہ کیا انڈین اولمپک اسوسی ایشن قومی باکسر کے معاملہ پر ان کی مدد کررہی ہے جس پر سنوول نے پارلیمنٹ کو تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ سریتا دیوی نے اے آئی بی اے کی نوٹس کا جواب دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ باکسنگ انڈیا سریتا دیوی کے علاوہ کوچس کی بھی قانونی اور نفسیاتی مدد کررہی ہے۔