سرگرم سیاست : ’ نہیں ، شکریہ!‘ ’’ ہمیں یہیں رہنے دیں‘‘ : پرینکا

رائے بریلی ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ’’ہمیں یہیں رہنے دیں‘‘، پرینکا گاندھی نے آج یہ بات کہی، اور سرگرم سیاست میں شامل ہونے کیلئے مقامی کانگریس قائدین کی درخواست عملاً ٹھکرا دی۔ پرینکا اپنی والدہ سونیا گاندھی کے ہمراہ یہاں صدر کانگریس کے حلقہ کے دورے پر تھیں۔ سٹی ریسورس سنٹر کے معائنہ کے دوران پرینکا سے مقامی کارپوریٹر دھرمیندر دویویدی نے ریاست کی سرگرم سیاست میں شامل ہوجانے کی درخواست کی، جس پر انھوں نے مسکرا کر جواب دیا، ’’ہمیں یہیں رہنے دو، وہاں کیوںبھیج رہے ہو؟‘‘