سرکل انسپکٹر کے خلاف شکایت

تانڈور /13 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شری شیو شنکر سرکل انسپکٹر تانڈور Rural کا تبادلہ حیدرآباد عمل میں آیا ۔ انہیں DIG آفس میں رجوع ہونے کا حکم دیا گیا ۔گذشتہ ماہ ان کے ماتحت عہدیدار رمیش ایس آئی یالال نے خودکشی کرلی تھی ۔ ان کی نعش ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی ۔ ان کی بیوی نے یداموں پولیس اسٹیشن میں شیوشنکر سی آئی کے خلاف شوہر پر ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا ۔ مسٹر رمیش ایک دیانت دار پولیس آفیسر تھے وہ ریت مافیا کے سخت خلاف تھے ۔ سرکل انسپکٹر شیوشنکر پرہیت مافیا سے گٹھ جوڑ کے الزام کا سامنا کر رہے ہیں ۔ اس کیس کی CID انکوائر جاری ہے ۔