سرکل انسپکٹر رگھوپتی نے جائزہ لے لیا

مد ہول /25 نو مبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) مسٹر راگھو پتی سرکل انسپکٹر مدہول کی حیثیت سے کل مدہول پولیس اسٹیشن پر اپنے عہدے کا جائز ہ حا صل کرلیا واضح رہے کہ مسٹر گنپت جادھو مدہول سرکل انسپکٹر کی حیثیت سے انجام دے رہے تھے لیکن کریم نگر ضلع میں ہو ئے سودی کاروبار میں ملوث ہو نے کے سبب انہیں سی آئی مدہول کے عہدے سے ہٹا تے ہوئے ورنگل ڈی آئی جی دفتر تبا دلہ کر دیا گیا مدہول سی آئی کی حیثیت سے مسٹر راگھو پتی کو فائز کیا گیا آج وہ اپنے عہدے کا جا ئزہ حا صل کرلیا واضح رہے راگھو پتی سال 2012-13 میں مدہول سب انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں انہوں نے جائزہ حاصل کر نے کے بعد اخبار ی نمائندوں سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ پولیس عوام میں بہتر تعلقات پید اکرتے ہوئے پولیس کے خوف کو عوام سے نکال کر عوامی خدمت حق وانصاف کیلئے کا م کرینگے اورکسی بھی سماجی دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور بھائی چارگی کو عام کر نے کیلئے ضروری اقدمات کئے جائینگے ۔