ظہیرآباد ۔ 15 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملک کا 72 واں یوم آزادی کا جشن مستقر ظہیرآباد میں واقع سرکاری دفتروں ، سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں اور سیاسی و غیرسیاسی تنظیموں کے دفتروں میں روایتی طورپر منایا گیا ۔اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ قائدین و سرگرم کارکنوں ، سرکاری عہدیداروں اور عوام کی موجودگی میں قومی پرچم لہرائے گئے ۔ سب سے پہلے مجلس بلدیہ ظہیرآباد کے دفتر پر صدرنشین بلدیہ شبانہ بیگم نے قومی پرچم لہرایا جبکہ ریونیو ڈیویژنل آفس پر آر ڈی او محمد عبدالحمید ، تحصیل آفس پر تحصیلدار دسرتھ سنگھ ، منڈل پرجا پریشد آفس پر چرنجیوی پرساد اور کین ڈیولپمنٹ کونسل پر صدرنشین اوما کانت پاٹل نے قومی ترنگا لہرایا ۔ اس موقع پر سرکردہ قائدین ایم ایل سی محمد فریدالدین ، صدر ظہیرآباد و منڈل پرجا پریشد چرنجیوی پرساد ، سابق صدورنشین بلدیہ منکال سبھاش ، مرلی کرشنا گوڑ ، رکن ضلع پرجا پریشد کشن پوار ، انچارج ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ ، نائب صدرنشین بلدیہ محمد عظمت پاشاہ ، اراکین بلدیہ محمد جہانگیر ، طاہرہ بیگم ، این روی کمار ، محمد یونس ، محمد عبداﷲ ، راج شیکھر ، سابق نائب صدورنشین بلدیہ محمد لقمان ، محمد عظیم ، محمد خواجہ میاں ، ریلوے یوزرس کنسلٹیٹیو کمیٹی کے رکن شیخ فرید ، محمد ماجد ، محمد معزالدین ، محمد فاروق علی اور دوسروں کے بشمول سرکاری عہدیداروں ڈی ایس پی ملا ملا روی و میونسپل کمشنر وکرم سنہا نے شرکت کی ۔