ڈیوٹی پر حاضری کے بغیر رجسٹر میں دستخط پر کلکٹر کی برہمی
نظام آباد:12؍ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے اچانک سرکاری دواخانہ کا معائنہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کی غیر حاضری اور عدم کار کردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مافیا کی طرح کام انجام دئیے جارہے ہیں ڈیوٹی کریں بغیر ہی حاضری کے رجسٹرمیں دستخط کی جارہی ہے ڈیوٹی ڈاکٹر آفران پہنے سے کیوں گریز کررہے ہیں اسٹاف نرس بھی آفران پہنے سے انکار کررہے ہیں دواخانہ کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے ضلع کلکٹر نے 3 گھنٹے تک دواخانہ کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہر وارڈ، ہر شعبہ کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیکل کالج میں کم از کم قواعد پر عمل آوری نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹروں کو کوئی دلچسپی نہیں کہے کر افسوس کا اظہار کیا ڈاکٹر حاضری رجسٹر میں 13تاریخ تک دستخط کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک کے بدلے میں دوسرا شخص دستخط کررہا ہے دواخانہ کی کار کردگی کا جائزہ لینے کیلئے ویجلنس کے ذریعہ تحقیقات کرانے اور نہ آنے کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ ڈاکٹر نریندر نے ضلع کلکٹر کو واقف کراتے ہوئے کہا کہ گون پہننے کی وجہ سے مریضوں کی جانب سے دشواریاں پیش آرہی ہے اور مریضوں کے اعتراضات کے باعث حملے کرنے کے بھی امکانات ظاہر کرنے پر ضلع کلکٹر نے قواعد کی عمل آوری لازمی قرار دیتے ہوئے حیدرآباد سے نظام آباد ہر روز ڈیوٹی کیلئے آنے والے ڈاکٹر اپنے رویہ میں تبدیل لانے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے ایک اجلاس بھی منعقد کیا غیر حاضر رہنے والوں کی تعداد دیکھ کر رجسٹر میں غیر حاضری ڈالی اور پرنسپل کو میموجاری کرنے کی ہدایت دی۔ کالج سپرنٹنڈنٹ راجندر پرساد نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ کی خدمات سے سبکدوش ہوتے ہوئے استعفیٰ دیا ہو کہتے ہوئے بتانے پر ضلع کلکٹر نے بتایا کہ استعفیٰ منظور کے بغیر ہی خدمات سے کس طرح مستعفی ہوتے ہیں ۔ ڈی ایم ای کے احکامات جاری کرنے تک ذمہ داری کو انجام دینے کی ہدایت دی۔ ڈاکٹر بھیم سنگھ نے ویدیا ودھانا پریشد کے سپرنٹنڈنٹ کے بارے میں واقف کرانے پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ ویدیا ودھانا پریشد ڈی ایم ای زمروں کا کوئی تعلق نہیں ہے تمام ڈاکٹرس متحد طور پر اپنی خدمات کو انجام دینے اور مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں انجام دینے کی ہدایت دی ۔ضلع کلکٹر نے دواخانہ کی صفائی اور مریضوں سے بات چیت کی اور تمام شعبوں کا جائزہ لیتے ہوئے سینٹیشن اندرون 4 یوم میں سدھار پیدا کرنے کی اور پانی کی قلت کے مسائل کو دور کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں پرنسپل میڈیکل کالج جی جی بائی، ڈی ایم اینڈ ایچ او گویند واگمارے، پروفیسر و دیگر ڈاکٹرس بھی موجود تھے۔