بچکنڈہ ۔ 10 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر بچکنڈہ میں سرکاری دواخانہ میں ڈاکٹرس نہ رہنے کی وجہ سے کل رات ایک نوجوان آٹو کے حادثہ میں زخمی ہونے کی وجہ سے ایریا ہاسپٹل بچکنڈہ میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ڈاکٹر اور نرس نہ رہنے کی وجہ سے نوجوان نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی ۔ آج بچکنڈہ اطراف و اکناف کے عوام نے صبح سے شام تک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اسکول گورنمنٹ اور پرائیویٹ تمام کالج کو تعطیل دیدی اور پورے دکانات کو بند کرایا گیا ۔ ایریا ہاسپٹل پہنچ کر دواخانہ کو نقصان پہنچایا گیا ۔ تمام کالج کے طلباء پولیس کے بندوبست کے ساتھ پورے شہر میں احتجاجی نعرے بلند کرتے ہوئے ایم ایل سی ڈون ڈون ایم ایل اے ڈون ڈون نعرہ لگاتے ہوئے تمام پارٹی قائدین چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا اور آر ٹی سی بسوں کو روک دیا گیا ۔ اس سے تمام مسافرین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ آج بچکنڈہ میں حالت کشیدہ ہوگئے لیکن پولیس کی وجہ سے حالات قابو میں آگئے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ کلکٹر ایس پی یہاں پر آکر ہمارے مسائل کو حل کرے اور ایریا ہاسپٹل میں جلد از جلد ڈاکٹروں کا بندوبست کرے ۔ اس موقعہ پر سرپنچ و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔