تانڈور 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں سرکاری کیمپ آفس کیلئے ریاستی تلنگانہ حکومت نے 3 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں اس کیلئے تانڈور شہر میں 600 مرکز سرکاری اراضی کی تلاشی سرکاری عہدیدار کررہے ہیں ۔ تعمیر مکمل ہونے کے بعد ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی مہیندر ریڈی رکن اسمبلی تانڈور کیمپ آفس میں جنتا دربار منعقد کریں گے ۔ راست عوام سے ملاقات کر کے ان کی شکایتا کی سماعت کریں گے ۔