ضلع گراندھالیہ چیرمین آکونوری شنکریہ کا تیقن
گمبھی راؤ پیٹ۔/7نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع گراندھالیہ چیرمیبن آکونوری شنکریہ نے سرکاری کتب خانہ گمبھی راؤ پیٹ کو تما م سہولتوں سے آراستہ کرنے کا تیقن دیا۔ شنکریہ ضلع گراندھالیہ سرسلہ کی چیرمین کی حیثیت سے نامزدگی کے بعد یہاں ان کا پہلا دورہ تھا۔ انہوں نے مقامی سرکاری کتب خانہ کا تفصیلی طور پر معائنہ کیا۔ انہوں نے کتب خانہ میں گیٹ رجسٹر وغیرہ کا مشاہدہ کرتے ہوئے لائبریرین غلام حسین سے کتب خانہ سے متعلق تمام تر تفصیلات حاصل کی۔ اس موقع پر لائبریرین غلام حسین نے کتب خانہ سے متعلق تمام حالات سے واقفیت کرواتے ہوئے قارئین کیلئے ہورہی دشواریوں کا ذکر کیا جس پر انہوں نے سرکاری کتب خانہ میں مطالعہ گاہ کی تعمیر، موجودہ عمارت میں بارش کی وجہ پانی چھت سے لکیج اور باب الداخلہ پر سی سی روڈ کی تعمیر کا تیقن دیتے ہوئے معاملہ لائبریری میں بیاٹ مینٹن کرٹ کی تیاری ایم پی ڈی او کو ہدایت دی۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او سریندر ریڈی، ایم پی پی گنگا سایوا کوآپشن رکن منڈل پریشد محبوب علی، ایم پی ٹی سی حمید الدین خالد، سرپنچ بھولکشمی لنگم، محمد احمد علی، ڈاکٹر راجہ رام وغیرہ موجود تھے۔