سرکاری کالجوں کے طلبہ کا بہترین مظاہرہ

یلاریڈی میں لڑکوں پر لڑکیوں کی سبقت برقرار
یلاریڈی /4 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی گورنمنٹ جونیر کالج میں انٹر سال دوم کے نتائج میں طالبہ سورنا لتا نے بی پی سی گروپ سے 809 نشانات حاصل کرتے ہوئے کالج میں اول مقام حاصل کیا، جب کہ دوسرا مقام 779 نشانات حاصل کرکے ایم پی سی کی طالبہ سنیتا نے حاصل کیا۔ ان کے علاوہ سی ای سی کے سراج نے 688 اور ایم ای سی کے جاگیا نے 614 نشانات حاصل کئے۔ کالج پرنسپال مدھوکر نے بتایا کہ یلاریڈی گورنمنٹ جونیر کالج کا نتیجہ 32.20 فیصد رہا۔ یلاریڈی کے خانگی نالندہ جونیر کالج سے تعلق رکھنے والے ایم پی سی کے طالب علم اشوک 813 نشانات حاصل کرکے ٹاپر رہے۔ بی پی سی کے ونود نے 711، سی ای سی کے نوین کمار 799 اور ایم پی سی کی طالبہ وشالہ 797 نشانات حاصل کئے۔ بی پی سی کی طالبہ پاریکا نے 701 نشانات حاصل کئے۔ یلاریڈی منڈل مستقر سے تعلق رکھنے والے ستیہ نارائنا کے فرزند ارجن نے انٹر سال دوم میں حیدرآباد کے نارائنا کالج سے ایم پی سی گروپ میں 966 نشانات حاصل کئے۔ منڈل لنگم پیٹ کے گورنمنٹ جونیر کالج کا نتیجہ 72 فیصد رہا۔ کالج کے پرنسپال نریندر نے بتایا کہ کالج کی ٹاپر طالبہ رمیا نے ایم پی سی میں 852، کرناکر نے بی پی سی میں 799، لکشمن اور شمشاد اللہ نے سی ای سی میں 842 نشانات حاصل کئے۔ منڈل تاڑوائی کے گورنمنٹ جونیر کالج کا صد فیصد رہا۔ کالج سوشیل ویلفیر گرلز کے 57 طالبہ میں سے 57 نے کامیابی حاصل کی، جن میں ایم پی سی کی ہری لتا نے 909، بی پی سی کی شویتا نے 894، بالا منی نے 875 اور شراونتی نے 869 نشانات حاصل کئے۔ اسی طرح گورنمنٹ جونیر کالج کے مہالکشمی نے بی پی سی میں 846 اور سریکانت نے 779 نشانات حاصل کئے۔ گندھاری منڈل کے لالج کا نتیجہ 69 فیصد رہا۔ پرنسپال گوئند راجو نے بتایا کہ ایم پی سی کے گوپال نے 862 نشانات حاصل کرتے ہوئے کالج ٹاپر رہے۔ اسی گروپ کے روی نے 846، پروین سلطانہ نے 834 اور سی ای سی کی رمیا نے 752 نشانات حاصل کئے۔ گندھاری گریجن گروکل کالج کا نتیجہ اس سال 92 فیصد رہا، جب کہ گزشتہ سال اس کالج کا نتیجہ صد فیصد تھا۔ اس مرتبہ اعلی نشانات پانے والوں میں ایم پی سی کے موہن سنگھ نے 837 اور بی پی سی کے نریش نے 870 نشانات حاصل کئے۔ پرنسپال پرشوتم ریڈی نے بتایا کہ ووکیشنل میں سندیپ نے 929 نشانات حاصل کئے۔ منڈل سدا شیو نگر کے رام ریڈی گورنمنٹ جونیر کالج کا نتیجہ 75.27 فیصد رہا۔ بی پی سی گروپ کی طالبہ ٹی رمیا نے 831، سی ای سی کے راکیش نے 820 اور ایم پی سی کا طالبہ بھوانی نے 805 نشانات حاصل کرتے ہوئے اول درجہ پر رہے۔ اسی طرح منڈل کے روہل وائی گروکل کالج کا نتیجہ 72 فیصد رہا۔ سال دوم انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات میں ہمیشہ کی طرح طالبات نے بہترین مظاہرہ کیا، خاص طورپر گورنمنٹ کالجس کے نتائج اطمینان بخش رہے۔