سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے پبلک سرویس کمیشن کے نصاب کے مطابق تیاری کریں

انجینئرس کے لیے کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ دکن ریڈیو کے راست نشریہ میں ایم اے حمید کے جوابات
حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاست میں مختلف محکمہ جات میں سرکاری ملازمتوں کے لیے جو امتحانات پبلک سرویس کمیشن کے تحت ہورہے ہیں اور ہونے والے ہیں ان کے لیے کمیشن نے نصاب دے دیا اور طریقہ کار بتادیا ہے ۔ مضمون میں مہارت پر انحصار کرنے کے بجائے جنرل اسٹڈیز پر خاص توجہ دیتے ہوئے پہلے مرحلہ کے تحریری امتحان میں زیادہ نشانات حاصل کر کے انٹرویو کے لیے اہل قرار پاتے ہوئے سرکاری ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔ ان معلومات کو دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے مسٹر ایم اے حمید نے فراہم کی اور تحفظات کے کوٹہ سے بھر پور استفادہ کرنا چاہئے ۔ اے ای ای اب انجینئرس کے لیے پہلا امتحان 20 ستمبر کو سی بی آر ٹی کمپیوٹر پر مبنی رکروٹمنٹ ٹسٹ ہے جس کے لیے سوالات کمپیوٹر پر دئیے جائیں گے اور جوابات کو او ایم آر شیٹ کے بجائے کمپیوٹر پر کلک کرنا ہوگا ۔ پھر اسسٹنٹ انجینئرس کے لیے سیول / میکانیکل کے ڈپلوما اور ڈگری ہولڈرس کو فارم آن لائن داخل کرنا چاہئے ۔ ریڈیو پروگرام کوآرڈینٹر صدیقہ فاطمہ نے اس موقع پر گروپ I ، II اور III کے امتحانات کے متعلق سوالات کیے جس کے لیے کوئی بھی جنرل گریجویٹ یا پروفیشنل گریجویٹ اہل ہیں وہ نصاب اور امتحانی نقطہ نظر سے تیاری کریں ۔ آج کے پروگرام میں ایسے انجینئرس گریجویٹ جنہوں نے فارم داخل کیا راست شخصی طور پر اسٹوڈیو میں سوالات کیے اور امتحانی پرچے کے حل کرنے سے متعلق پوچھا اور مسابقتی امتحان میں کامیابی سے زیادہ اچھے نشانات کے حصول پر زور دیا گیا ۔ مس ارپیتا نے بڑی عمدگی سے انتظامی امور انجام دئیے ۔ جناب فہیم انصاری اور محمد منیر نے سوالات کو مرتب کرنے اور کامیاب پروگرام کے لیے معاونت کی ۔ دن میں ریکارڈ کیے گئے سوالات کے علاوہ دوران پروگرام راست پوچھے جانے والے سوالات کا ایم اے حمید نے جواب دیا ۔ آخر میں صدیقہ فاطمہ نے شکریہ ادا کیا ۔۔