حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : کسی بھی مضمون سے ڈگری کامیاب یا پروفیشنل ڈگری / ہولڈرس بی ای / بی ٹیک ، بی فارمیسی ، یم بی اے لڑکے / لڑکیوں کے لیے گروپ II امتحان کی تیاری تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے مسابقتی امتحانات سرکاری ملازمتوں کی معلومات کے لیے ایک پروگرام دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اتوار 21 اگست 2-30 تا 4-30 بجے رکھا گیا ہے ۔ تلنگانہ کے معلوماتی سوالات اور کتب بھی فراہم کی جائے گی ۔۔
مرد حضرات کے لیے حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( راست ) : ادارہ سیاست اور ڈاکٹر مجیب ہیلت سنٹر کے زیر اہتمام مرد حضرات کے لیے حجامہ کیمپ 25 اگست صبح 9 تا 3 بجے دن تک اردو گھر مغل پورہ میں منعقد ہوگا ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر نے بتایا کہ ایسے مریض جو کمر کے درد ، گردن کے درد ، موٹاپہ ، ذیابیطس ، تھائیرائیڈ ، امراض جلد ، امراض دماغ میں مبتلا ہوں حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب کے زیر نگرانی حجامہ ڈاکٹرس مریضوں کا معائنہ اور علاج کریں گے ۔ مریضوں سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ رجسٹریشن کے لیے 8297158387 ۔ 8801749863 پر ربط کریں ۔۔