سرکاری مدارس کے اوقات میں تبدیلی کے احکام

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( راست ) : اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ( سوٹا ) تلنگانہ کے صدر محمد عبدالنعیم اور جنرل سکریٹری محمد انوار الباقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ماہ رمضان میں 17 مئی تا 16 جون 2018 سرکاری مدارس ، اردو میڈیم ڈائٹ ، دیگر میڈیم کے اردو سیکشن کے اوقات صبح 8 تا 1-30 بجے دن رہیں گے ۔ کمشنر و ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن اس سلسلہ میں احکام نمبر 244/UMC/2018 مورخہ 15-5-2018 جاری کئے ہیں ۔ ان احکامات کی اجرائی پر سوٹا نے حکومت سے اظہار تشکر کیا ہے ۔۔