سرکاری محکموں کے منظورہ یونٹس کی گراؤنڈنگ کی ہدایت

کریم نگر۔/10جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں مختلف سرکاری محکمہ جات کے ذریعہ منظور ہوئے یونٹس کو صد فیصد گراؤنڈنگ کرنے ضلع انچارج کلکٹر سرفراز احمد نے جمعرات کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں بینکرس کا اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے جاری کئے گئے نئے گائیڈ لائنس کے مطابق ایس سی، بی سی، اقلیتی کارپوریشن، ٹرائی کار، معذورین بہبود محکمہ کے ذریعہ نوجوانوں کو خود روزگار کی فراہمی کیلئے مستحقین کا انتخاب اس ماہ کی21 تاریخ تک مکمل کرنے عہدیداروں کو ہدایت کی۔ منتخبہ استفادہ کنندگان کو بینکوں کے کانسنٹ لیٹر دینے کی ہدایت دی۔ اس ماہ کی 28تاریخ تک استفادہ کنندگان کو منظوری کے کاغذات فراہم کرنے فبروری کے پہلے ہفتہ میں منظور ہوئے تمام یونٹس کی گراؤنڈنگ کرنے مشورہ دیا۔ بینکرس کوزیرو بیالنس کھاتے کھولنے کی ہدایت کی اور یونٹ منظور ہوئے تمام استفادہ کنندگان بینکوں میں کھاتے کھولیں۔

کچھ برانچس کے منیجر گراؤنڈنگ کے لئے آگے نہیں آرہے ہیں۔ مطلع کرتے ہوئے ان تمام کو سنٹرل بینک دفتر کے ذریعہ خصوصی مراسلے تحریر کرنے کی ہدایت کی۔ سیوا شکتی انجمنوں کو اس مالی سال 600 کروڑ بینک قرضہ منظوری کا نشانہ طئے کئے جانے پر اب تک 300کروڑ قرضہ جات دیئے گئے۔ ماہ مارچ تک نشانہ پار کرکے 700 کروڑ کے قرضہ جات منظور کرنے کی خواہش کی۔ اب تک قرضہ جات کو بھی قطعیت دینے کا مشورہ دیا۔ انتتی اسکیم کے استفادہ کنندگان کو بھی زیرو بیالنس کھاتے کھولنے کا مشورہ دیا۔ تمام بینک کھاتوں کو آدھار نمبر سے مربوط کرنے کی ہدایت کی۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر اے منوہر، ڈی آر ڈی اے پی ڈی جے شنکریا، ضلع پریشد سی ای او چکرادھر راؤ، آر بی آئی منیجر پلاریڈی، نبارڈ منیجر یلاریڈی، نبارڈ اے جی ایم اوما مہیشورراؤ، SBH چیف منیجر ایم راؤ، SBI منیجر ٹی وی پرساد، آندھرا بینک ڈی ایم ڈی ستیا جیت، ایل ڈی ایم چودھری، محکمہ زراعت کے جے ڈی پرساد، ایس سی کارپوریشن ای ڈی ستیا نارائنہ شرما، بی سی کارپوریشن ای ڈی وینکٹیشورراؤ، محکمہ اقلیتی بہبود کے ای ڈی شیخ محبوب باشاہ، ڈسٹرکٹ ٹرائبل ویلفیر عہدیدار ایرنا و دیگر نے شرکت کی۔