منااکھیلی۔9جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری فنڈ میں خردبرد کرنے کے الزام کے تحت اوراد تعلقہ کے ایکمباگرا م پنچایت کے صدر اور پی ڈی او کے خلاف کریمنل مقدمہ داخل کیاگیاہے۔ تعلقہ پنچایت ای او جگناتھ ریڈ ی نے ایک شکایت داخل کی ہے جس میں صدر سچترا ہنگرگے اور پی ڈی او پربھو داس کے خلاف کارروائی کرنے کوکہاہے۔ اوراد پولیس اسٹیشن میں منگل کو یہ شکایت درج کی گئی۔ پولیس سب انسپکٹر سریش نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔
سڑک حادثہ میں 3افراد ہلاک
منااکھیلی۔9جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہاراشٹر کے پنڈھر پور جانے والے یاتریوں میں 3مسافر سڑک حادثہ میں تلجاپور کے قریب چل بسے ۔ اوراد تعلقہ سے دی گئی اطلاع کے بموجب انڈیکااور اننوواکاروں کے درمیان ٹکر ہوئی۔ اندیڈکا کار میں سوار ناگناتھ نرسنگ برادار(35سالہ)، بالاجی پنٹوساگرر(14سالہ)، شنکر گوئندراؤ مرڈے (43سالہ) مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ زخمی ہوئے ایکناتھ ساگر، ان کے فرزند سریش ساگر اور وینکٹ ساگر کو شولہ پور کے اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیاگیاہے۔ یہ بات اس خاندان کے فرد نے بتائی۔