کلواکرتی۔ /28نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ماڈگل منڈل تحصیل آفس میں برسراقتدار ایک آر آئی اور دو وی آر او اپنا کام مکمل کرکے واپس حیدرآباد روانہ ہورہے تھے کہ تمھبالونی گوڑم یاچارم منڈل کے قریب ان کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ کار کا ٹائر پھٹ جانے کے سبب کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے سبب کار چلارہے وی آر او سیتا رام ریڈی جو کہ اتابوئن پلی کے رہنے والے ہیں برسر موقع فوت ہوگئے جبکہ دیگر اوروپلی کے وی آر او راما کرشنا اور اسی گاؤں کے آر آئی سریندر ریڈی شدید زخمی ہیں جنہیں حیدرآباد روانہ کردیا گیا ہے۔ دیگر تفصیلات کیلئے پولیس سے رابطہ نہیں ہوپار ہے۔