سرکاری دواخانہ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ

کاغذ نگر۔/30جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر مستقر کے پرائمری ہیلت سنٹر میں 60 بستروں والے دواخانہ بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں کا 30 جنوری کو ضلع میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر کمرم بابو نے دورہ کرتے ہوئے بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔ اس موقع پر انجینئرنگ ملازمین کو جلد از جلد تعمیراتی کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ بعد ازاں انہوں نے پی ایچ سی دواخانہ کاغذ نگر کا بھی دورہ کرتے ہوئے آفس رجسٹر اور فائیل اور ڈیوٹی اسٹاف اور مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی اور خاص طور پر دواخانہ میں صاف صفائی کا خیال رکھنے کی ہدایت جاری کی اور ڈیوٹی کے دوران تساہل اور لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا متعلقہ عہدیداروں کو انتباہ دیا گیا۔ اس موقع پر میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھا۔

کاغذ نگر میونسپل کاآج ماہانہ اجلاس
کاغذ نگر۔/30جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میونسپل چیرپرسن محترمہ ودیاوتی راج کمار اور میونسپل کمشنر کی اطلاع کے بموجب کاغذ نگر میونسپل کا ماہانہ اجلاس 31جنوری کو صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ تمام کونسلرس، وائس چیرمین، معاون اراکین سے شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔اجلاس میں غیر حاضر ہونے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا۔