سرکاری دواخانہ کے آر ایم اوز کا استعفی

نظام آباد:3؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گورنمنٹ میڈیکل کالج سے متصلہ سرکاری دواخانہ کے آر ایم اوزمتحدہ طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوتے ہوئے پرنسپل کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ واضح رہے کہ رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے سرکاری دواخانہ کا دورہ کرتے ہوئے آر ایم اوز و دیگرکے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا تھا اور کار کردگی میں سدھار پیدا کرنے، مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی خواہش کی تھی اور ہدایت کو 24 گھنٹے کے اندر سرکاری دواخانہ کے آر ایم اوز، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں سے مستعفی ہوتے ہوئے ڈاکٹررجنی کانت، ڈاکٹر وشال،ڈاکٹر رام چندر رائو جملہ چار ڈاکٹرس اپنے عہدوں سے استعفی کا معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے یہ چاروں ڈاکٹرس آر ایم اوز کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے کام کاج کے بوجھ کی وجہ سے ہی یہ چاروں اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کی اطلاع ہے۔

کریم نگر میں ایک کروڑ 50لاکھ
روپئے اثاثہ جات کی تقسیم
کریم نگر۔/3جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ تاسیس تقاریب کے موقع پر استفادہ کنندگان کو ایک کروڑ50لاکھ کے اثاثہ جات کی تقسیم وزیر برائے محکمہ فینانس و سیول سپلائیز نے انجام دی۔ منگل کو پولیس پریڈ گراؤنڈ میں مستحقین میں اثاثہ جات کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر وزیر نے کاٹارم منڈل کے 73 سیوا شکتی گروپس کو 44لاکھ 50ہزار، مستاآباد منڈل کے 44سیوا شکتی گروپس کو 26لاکھ، سیداپور منڈل میں 130سیوا شکتی انجمنوں کے گروپس کو 79 لاکھ کے اثاثہ جات کی تقسیم انجام دی۔ اس پروگرام میں ضلع پریشد کے چیرپرسن تلااوما، پارلیمانی سکریٹری ستیش کمار، کریم نگر رکن اسمبلی گنگولا کملاکر ضلع کلکٹر نیتو پرساد، ضلع ایس پی شیوا کمار، جوائنٹ کلکٹر پوسومی باسو، ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندر و دیگر نے شرکت کی۔