سرکاری دواخانہ نظام آباد کا معائنہ

نظام آباد:17؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن اسمبلی نظام آباد اربن مسٹر بیگالہ گنیش گپتا نے آج سرکاری دواخانہ کا معائنہ کیا دواخانہ کی کارکردگی پر ناراضگی ظاہر کی۔ گنیش گپتا نے آج اچانک دواخانہ پہنچنے پر پرنسپل و انچارج سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جیجا بائی و دیگر دیگر ڈاکٹرس کی عدم موجودگی پر ناراضگی ظاہر کی۔پرنسپل میڈیکل کالج جیجا بائی کے بارے میں یہاں پر موجودہ ڈاکٹر رجنی کانت سے دریافت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ یہ رخصت پر ہے ۔ دواخانہ کے ناقص انتظامات و سہولتوں کی عدم فراہمی پر انہوں نے عملے کی عدم کار کردگی کی وجہ سے ہی مریضوں کو تکالیفات پیش آرہی ہے ۔ انہوں نے انچارج ڈاکٹر بھیم سنگھ سے دریافت کرنے پر بتایا کہ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل میڈیکل کالج کے تحت چلایا جارہا ہے دواخانہ میں وینٹلیٹر نہ ہونے کی وجہ سے ہنگامی صورتحال میں تکالیفات پیش آرہی ہے اور آکسیجن کے ذریعہ ہی کام کرایا جارہا ہے۔ صفائی و دیگر انتظامات پر بھی رکن اسمبلی نے ناراضگی ظاہر کی انہوں نے بتایا کہ چند دن قبل بھی اچانک دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹرس کو انتباہ دیا گیا تھا لیکن کار کردگی میں کوئی تبدیلی عمل میں نہیں لائی گئی لہذاڈاکٹرس کی کارکردگی میں تبدیلی عمل میں لانے کی خواہش کی۔ ڈاکٹروں کو وقت مقررہ پر ڈیوٹی کو انجام دیتے ہوئے مریضوں کو سہولت فراہم کرنے اور غیر حاضر ڈاکٹروں کو فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی نہ برتنے کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر ٹی آرایس قائدین طارق انصاری، نوید اقبال، اختر احمد، فہیم قریشی، سجیت سنگھ ٹھاکر، ستیہ پرکاش و دیگر بھی موجود تھے۔

موٹر سیکلوں کے تصادم میں2افراد ہلاک
نظام آباد:17؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دو موٹر سیکل آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہوگئے اور دو افراد زخمی ہوگئے یہ واقعہ نوی پیٹ منڈل کے ابھنگا پٹنم میں کل شام پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب نوی پیٹ کے وینکٹیشور رائو نوی پیٹ سے نظا م آباد کے رخ جارہے تھے کہ رنجل منڈل کے ساٹا پور کے رخ سے سید سلیم بائیک پر آرہے تھے کہ یہ دونوں آپس میں ٹکرا گئے اور شدید زخمی ہوگئے اور برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ وینکٹیشور رائو کا تعلق مچھلی پٹنم سے ہے اور یہ پرانہیتا چیوڑلہ میں کیاشر کی حیثیت سے کام کررہے تھے سید سلیم کا تعلق ساٹا پور سے ہے اس حادثہ میں سڑک سے گذرنے والے ناگامنی اور سیکل سوار سائی کمارزخمی ہوگئے۔ اطلاع کے ملتے ہی پولیس نوی پیٹ مقام حادثہ پر پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی اور اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔