حیدرآباد :26؍ ڈسمبر ( سیاست نیوز)سرکاری دواخانہ میں زچگیوں کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر تشہیر کے علاوہ سہولتوں کی فراہمی کے باعث سرکاری دواخانہ میں زچگیوں کی انجام دہی میں اضافہ ہوا ہے لیکن سہولتوں کی انجام دہی ہنگامی صورتوں کا سامنا کرنے میں ناکام ہونے کے باعث مادر رحم میں اموات کے واقعات میں بھی اضافہ ہونے کے علاوہ گذشتہ 6ماہ کے دوران 101 نومولود فوت ہونے کے علاوہ 6 زچہ کی موت واقع ہوئی ہے جس کے باعث تشویش پائی جارہی ہے ضلع بھر میں 33 پرائمری ہیلت سنٹر کے علاوہ جنرل ہاسپٹل ، ایریا ہاسپٹل ، پرائمری ہیلت سنٹر کے علاوہ 92خانگی دواخانہ ہے ضلع مستقر جنرل ہاسپٹل میں ہر روز 40تا 50 زچگیوں کے علاوہ آرمور ، بودھن، ڈچپلی ، موڑتا ڑ ، ورنی ، نوی پیٹ دواخانوں میں تقریباً50 زچگیاں ہوتی ہے ۔ ان دواخانوں میں بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کے باعث واقعات پیش آنے کی شکایتیں عام ہے ۔