نظام آباد میں رکن پارلیمان کے کویتا کی اسکیم کے 100 دن مکمل
نظام آباد:15؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمنٹ کے کویتا کی جانب سے سرکاری دواخانہ میں آنے والے مریضوں کیلئے مفت دوپہر کے کھانے کا 100 دن قبل آغاز کیا گیا تھا 100 دن مکمل ہونے پر آج بڑے پیمانے پر ٹی آرایس جاگرتی و دیگر تنظیموں سے وابستہ قائدین نے سرکاری دواخانہ میں انا دانم پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے مریضو ں کو کھانا تقسیم کے پروگرام میں حصہ لیا ۔ رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا نے دیہاتوں سے علاج کیلئے آنے والے مریضوں کومفت میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم کا آغاز کیا تھا اور اس کے 100 دن مکمل ہونے پر آج سرکاری دواخانہ میں ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم کی قیادت میں ایک پروگرام کو انجام دیتے ہوئے مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو ہمہ اقسام کے پکوان کو تقسیم کیا اس پروگرام میں ضلع ٹی آرایس صدر ایگا گنگاریڈی ، ریڈکو چیرمین ایس اے علیم ، صدر ضلع اقلیتی سیل ٹی ارایس نوید اقبال ، زرعی مارکٹ کمیٹی کے ڈائریکٹر حلیم قمر ، ٹی آرایس قائدین اختر احمد ، رام کرشنا رائو ، جاگرتی کے اونتی کے علاوہ دیگر نے پروگرام میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر ایس اے علیم ریڈ کو چیرمین نے بتایا کہ رکن پارلیمان کے کویتا 100 دن قبل دیہاتوں سے آنے والے مریضوں کو دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کیلئے اس اسکیم کا آغاز کیا تھا اور گذشتہ 100 دنوں سے کامیاب طور پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اس کے 100 دن مکمل ہونے پر پروگرام کو انجام دیا گیا ۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ اس سے استفادہ حاصل کریں ۔