کریم نگر ۔3ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سوچھ بھارت پروگرام کی انجام دہی کی وجہ سے ضلع سرکاری دواخانہ میں صفائی کے کام میں بہتری ہوئی ہے ۔ ضلع سرکاری دواخانہ سپرنٹنڈنٹ لکشمن نے یہ بات کہی ۔ منگل کے دن سرکاری دواخانہ میں اشوشا کے زیراہتمام سوچھ بھارت پروگرام منعقد کیا گیا ۔ ایورویدک ‘ یونانی ‘ ہومیو کے ڈاکٹرس اور ملازمین اس پروگرام میں شرکت کئے ۔ ہر 15دن میں ایک دفعہ مختلف محکمہ جات کے زیراہتمام سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔