سنگاریڈی ۔/29جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفس ضلع سنگاریڈی کے زیر اہتمام آج مرض پولیو کی روک تھام کے مقصد سے سرکاری دواخانہ سنگاریڈی میں مقامی رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پربھاکر، ضلع کلکٹر کے مانک راج اور بی وجئے لکشمی چیرمین بلدیہ نے پانچ سے کم عمر بچوں کو پولیو ڈراپس پلواتے ہوئے 29تا31 جنوری چلنے والے پلس پولیو پروگرام کا افتتاح کیا۔ ایک اور پروگرام میں ضلع جوائنٹ کلکٹر وینکٹیشورلو نے اندرا نگر کالونی سنگاریڈی کے اربن ہیلت سنٹر میں 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ڈراپس پلواتے ہوئے پلس پولیو پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ضلع میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر گائیتری دیوی، سپرنٹنڈنٹ سرکاری دواخانہ ڈاکٹر مراری، ڈاکٹر سرلا ڈی آئی او، ڈاکٹر پرن مائی او ٹی ٹی اور ڈاکٹر شیشانک کے علاوہ عوامی منتخبہ نمائندے اور این جی موجود تھے۔