سرکاری دواخانوں میں کارپوریٹ ہاسپٹلوں کے طرز پر سہولتوں کی فراہمی

نظام آباد:24؍ فروری (محمد جاوید علی)کارپوریٹ ہاسپٹلوں کے طرز پر سرکاری دواخانوں کو چلانے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر صحت لکشما ریڈی نظام آباد پارلیمانی حلقہ کے ضلع کلکٹرس، ارکان اسمبلی، منتخب نمائندوں کے ہمراہ حیدرآباد کے مری چنا ریڈی انسٹیٹیوٹ انسانی فروغ ڈیولپمنٹ سنٹر میں رکن پارلیمان نظام آباد کے کویتا کی صدارت میں منعقد اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نظام آباد، کورٹلہ میں نئے میٹرنٹی ہاسپٹلس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر رکن پارلیمنٹ نے نظام آباد میں قائم کئے جانے والے میٹرنٹی ہاسپٹل اقلیتی آبادی کے علاقہ میں قائم کرنے کی خواہش کی۔ ڈاکٹر لکشما ریڈی نے کہا کہ دونوں اضلاع میں چار ڈائیلاسیس سنٹر، چار ٹراما کیر ہاسپٹل کے علاوہ ایریا ہاسپٹلو ںمیں شمسی توانائی اور سرکاری دواخانوں میں موجودہ لائبریٹریس کو معیاری لائبریٹریس کی حیثیت سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لکشماریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو احکامات پر محکمہ صحت کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس کیلئے بنیادی طور پر تحقیقات کی جارہی ہے تاکہ موجودہ عوام کو مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔ سابق میں محکمہ صحت کو ہر سال عام طور پر بجٹ کی منظوری عمل میں لائی جارہی تھی اور 114 کروڑ روپئے ادویات کی خریدی کیلئے منظور کیا جارہا تھا لیکن 300 کروڑ روپئے درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی وے پر ٹراما کیر سنٹروں کا قیام اور ہر ضلع میں چارڈئیلاسیس سنٹر کا قیام، چار کینسراسکائنگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ ضلع کے اہم دواخانوں میں آئی سی یو کی سہولت نہیں ہے۔ تجربہ کے طور پر محبوب نگر میں یہ سہولت فراہم کی گئی ہے آئندہ کریم نگر میں آئی سی یو کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہاسپٹل ڈیولپمنٹ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس پر رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے اس پر وضاحت پیش کرنے کی عوامی نمائندوں کی خواہش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری دواخانوں میں آنے والے مریضوں کی تشخیص میں لاپرواہی کی شکایتیں وصول ہورہی ہے لہذا صحیح طور پر تشخیص کرنے کی اس پر آزمائش کرنے کی بھی خواہش کی۔ ضلع کے اہم دواخانوں میں سی ٹی اسکائن، ایم آر آئی کی سہولت فراہم کرنے کی نظام آباد میں ایک ہزار بستروں والا سوپر اسپشالیٹی ہاسپٹل قائم کیا جارہا ہے موجودہ دواخانہ ناکافی ہے کہے کر واقف کرانے پر وزیر صحت مسٹر لکشمی ریڈی نے اراضی کے انتخاب کی ذمہ داری ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا کو سونپتے ہوئے فیصلہ کیا۔ 1.78 کروڑ روپئے کے پراپرٹی ٹیکس، 1.40 کے برقی بقایہ جات زیر التواء ہے لہذا فنڈس کی اجرائی کی خواہش کی۔

 

پیڈیاٹریک، میٹرنٹی، برن وارڈ( جھلس جانے والوں کے وارڈس)نظر رکھنے کی ایریا ہاسپٹلوں میں شمسی توانائی کے استعمال، میڈیکل کالج کے طلباء کو گاڑی کی سہولت فراہم کرنے کی جگتیال، سرسلہ، راما گنڈم میں ٹراما کیر سنٹرکے قیام، جگتیال کے دوڑ کیمپ میں ایس آرایس پی کی اراضی پر 200 بستروں پر مشتمل دواخانہ کے قیام کی منظوری کی بھی رکن پارلیمنٹ نے وزیر صحت سے خواہش کی۔ جگتیال ایریا ہاسپٹل کیلئے منظور کردہ کمپونڈنٹ یونٹ ڈئیلاسیس سنٹر کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی کورٹلہ میں موجودہ دواخانہ کو 100 بستروں والا دواخانہ کی حیثیت سے قائم کرنے کی۔ کورٹلہ سب ہیلت سنٹر کے قیام کے عمل میں لانے کی خواہش کی ۔ رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر نے اس اجلاس میں بتایا کہ بودھن گورنمنٹ ہاسپٹل میں ہائیریسٹ ڈیلیوری سنٹر کے قیام، ایمبولنس کی سہولت کی فراہمی اور 15 سال قبل جنریٹر ناکارہ ہوا لہذا نئے جنریٹر کی منظوری کے علاوہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی اور وقت پر نہ آنے اور مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی خواہش کی۔ آرمور میں 100 بستروں والا دواخانہ کے قیام، ٹرام کیر سنٹر قائم کرنے کا رکن اسمبلی جیون ریڈی نے مطالبہ کیا۔ رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے اس اجلاس کو واقف کراتے ہوئے بتایا کہ دو روز قبل نظام آباد دواخانہ کا معائنہ کیا گیا تھا انتہائی ابتر صورتحال ہے اور ڈاکٹروں کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے۔ حالات کو قابو میں نہیں کیا گیا تو حکومت کے عزائم پورے نہیں ہوں گے۔ ڈیوٹی پر موجودہ ڈاکٹرس کے نام اور ان کے موبائیل نمبر سرکاری دواخانوں میں ڈسپلے کرنے کی مسٹر لکشما ریڈی نے ڈی ایم اینڈ ایچ او نظام آباد سے دریافت کیا کہ کاماریڈی میں ٹرام کیر سنٹر کا افتتاح کیا جارہا ہے جبکہ 2010 ء میں اس کی منظوری عمل میں لائی گئی اور بلڈنگ کی تعمیر بھی مکمل ہوئی ہے جس پر ڈی ایم اینڈ ایچ او نے بتایا کہ مکمل سطح پر مشنریز فراہم نہیں کئے گئے ہیں لہذا فنڈس کی منظوری عمل میں لانے کی خواہش کی۔ انتخابات کے موقع پر دئیے گئے تیقن کے مطابق آر ایم پی، پی ایم پی ڈاکٹروں کو جگتیال میں ٹریننگ سنٹر قائم کرنے ٹی آرایس کے جگتیال انچارج ڈاکٹر سنجے نے خواہش کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری دواخانہ میں مریضوں کی سہولتیں فراہم کرنے عملہ کی تعداد میں اضافہ کرنے موجودہ دواخانہ کو مدر اینڈ چائیلڈ کیر سنٹر کی حیثیت سے تبدیل کرنے کی خواہش کی۔ کورٹلہ کے رکن اسمبلی ودیا ساگر نے کورٹلہ میں گذشتہ چھ ماہ سے صفائی کے عملہ کو تنخواہ نہیں دی جارہی ہے لہذا فنڈس کی اجرائی عمل میں لانے، موجودہ 30 بستر والے دواخانہ کو 50 بستروں والے دواخانہ کی حیثیت سے ترقی دینے اور دواخانہ کیلئے 60لاکھ روپئے منظور کرنے کی خواہش کی۔ رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن نے درپلی اور ڈچپلی میں پرائمری ہیلت سنٹر ہے لہذا نظام آباد سے طویل مقام پر واقع درپلی میں 100 بستروں والے دواخانہ کی حیثیت سے تبدیل کرنے کی، قومی شاہرائوں پر ہونے والے سڑک حادثات کو نظر میں رکھتے ہوئے ڈچپلی میں ٹرام کیر سنٹر قائم کرنے کی خواہش کی۔

 

رکن اسمبلی بالکنڈہ پرشانت ریڈی کہا کہ سنگ بنیاد رکھے گئے پرائمری ہیلت سنٹروں کے کاموں کو شروع کرنے کی اور مانالا 40 کلو میٹر دور پر منڈل ہیڈ کوارٹرس واقع ہے لہذا فوری کمر پلی میں کیر سنٹر کے کاموں کو شروع کرنے کی اور مانالا میں پرائمری ہیلت سنٹر کو قائم کرنے رنجل میں پی ایچ سی سنٹر منظور کرنے کی خواہش کی۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر نظام آباد ڈاکٹر یوگیتا رانا، کریم نگر ضلع کلکٹر نیتو پرساد کے علاوہ پرنسپل سکریٹری محکمہ صحت راجیو ترویدی، کمشنر خاندانی بہبود جیوتی بدا پرساد، کمشنر ودیا ودھان پریشدمینا کماری، ضلع پریشد چیرمین نظام آباد دفعدار راجو بھی موجود تھے۔