مد ہول /29 مئی ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) زچہ اور بچے کی حفاظت سماج اور محکمہ ہیلت کی اہم ذمہ داری ہے زچہ کو بہترین غذائیں ، ادویات وقت مقررہ پر دینے سے زچہ اور بچہ صحت مند ہو نگے ان خیالات کااظہار ڈاکٹر مر لی کر شنا مد ہول نے منڈل پر یشد آفس ہال میں ہیلت کیمپ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خاتون کے حمل سے لیکر زچگی تک اچھی غذائیں اور وقت پر صیح علاج کرواتے ہوئے زچہ اور بچہ کی حفاظت کی جا سکتی ہے انہوں نے آنگن واڑی ورکرس اور ہیلت ملا زمین کو ہدایت دی کہ وہ گھر گھر پہنچ کر حا ملہ خواتین کا سروے کرتے ہوئے خواتین کو سرکاری دواخانہ سے روجوع ہو نے کی تر غیب دیں تا کہ ان میںموجود ہ کمزوریوں کے تعلق سے سرکاری دواخانہ میں بہترین علاج ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ اکثر افراد خا نگی دواخانوں کا رخ کر تے ہوئے زچگیاں کرواتے ہیں اس کی وجہ سے آپر یشن زیادہ ہو رہے ہیں لیکن سرکاری دواخانہ سے مکمل علاج کروائیں تو یقینا ز چگیاںآسان اور نارمل ہو نے کے قوی امکانات ہو تے ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سماج میں رہنے والے تمام ہی افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ حا ملہ خواتین کو سرکاری دواخانہ سے روجوع کر یں انہوں نے مزید کہاکہ دو لڑکیوں کی پیدائش پر حکو مت کی جانب سے بنگارو تلی اسکیم کا لزوم ہو گا دو سے زائد پر حکو مت کی اس اسکیم سے مستثنیٰ رہنگے انہوں نے سرکاری دواخانہ میں علاج بلخصوص زچگیاں سرکاری دواخانہ میںکروانے پر زور دیا اس مو قع پر آنگن واڑی ورکرس ، نر س ، اے ایم این ایز اور ہیلت کے ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔