سرکاری دواخانوں میں بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے ممکنہ مساعی

کریم نگر /2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محکمہ طب و صحت میں جو بدعنوانیاں ، رشوت خوری تساہلی ہو رہی ہے ۔ ان کے خاتمہ اور عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سبھی کا تعاون حاصل کرتے ہوئے حتی الامکان کوشش کی جائے گی ۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر نے اپنے بیان میں یہ بات بتائی ۔ گذشتہ دنوں ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر کے اے سی بی کے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد ان کی جگہ پر ایمونائزیشن آفیسر ڈاکٹر علیم کو پوری طرح سے زائد ذمہ داری دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر مقرر کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مکمل منصوبہ بندی کے تحت ایک لائحہ عمل تیار کیا جائے گا تاکہ کسی کو کبھی شکایت کا موقع نہ مل سکے اور سرکاری دواخانوں پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو ۔ تمام پرائمری اور اربن سرکاری دواخانوں میں موجود وسائل کو بروئے کار لاکر دواخانہ آنے والے مریضؤں کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طبی سہولتوں کے شعبہ کی کارکردگی میں بہتری پیدا کرنے کیلئے میرے ساتھ اور چار سینئیر ڈاکٹرس کے ساتھ ایک کور کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ اس کمیٹی میں ہر ایک پر ہفتہ تین دواخانوں کے تنقیح کرے گی ۔ اس طرح ایک ماہ میں 60 کی تنقیخ کی جاکر مکمل رپورٹ ضلع انتظامیہ کلکٹر کے حوالے کی جائے گی ۔ڈاکٹرس دواخانہ عملہ کی کارکردگی طرز عمل طریقہ کار دیگر تمام امور کی جانچ کی جائے گی ۔ تنقیح بغیر کسی علم و اطلاع اچانک ہوگی ۔ اس کور کمیٹی میں شامل ارکان کی تنقیح کا دائرہ ڈیویژن بھی ہر ماہ تبدیل کردیا جائے گا ۔کلکٹر کا ترتیب دیا گیا روبہ عمل پروگرام گرام سندرشنا کے سلسلہ میں اس موضع اور منڈل سے متعلقہ ڈاکٹرس اور دیگر اسٹاف اس موضع کا دورہ کرکے طبی کیمپ بھی منظم کریں گے اور اس گاؤں میں حاملہ خواتین ، پانچ سال کے اندر بچوں کی تعداد دق و دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تفصیلات بھی حاصل کریں گے ۔