سرکاری دفاتر پر اردو سائن بورڈ تحریر کرنے کا مطالبہ

شمس آباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : سید مزمل احمد ٹی آر ایس اپرپلی ایریا کمیٹی صدر کی قیادت میں چیوڑلہ آر ڈی او ، راجندر نگر اے سی پی اور ایم آر او اور راجندر نگر ڈپو منیجر سے ملاقات کر کے یادداشت پیش کی جس میں تمام سرکاری دفاتر میں اردو تحریر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر محمد عبدالوحید ، محمد علیم ، محمد ارشد ، محمد حبیب ، محمد کریم ، مقبول ، سبھاش کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔