سرکاری تعمیراتی فنڈ واپس نہ کرنے کا مطالبہ

یلاریڈی /25 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے بنجر تانڈا میں پرائمری سرکاری اسکول پر زائد کمرہ جماعت کی تعمیرات کیلئے منظور کیا گیا فنڈ واپس نہ لینے کا SMC ارکان نے مطالبہ کیا ۔ صدر معلمہ شریمتی سویتا کے ساتھ SMC کمیٹی ارکان اجلاس منعقد کرتے ہوئے متفقہ طور پر حلف لیا ۔ صدر معلمہ نے کہا کہ اسکول میں زائد کمرہ جماعت کی تعمیرات کیلئے گذشتہ سال دو لاکھ 50 ہزار روپئے منظور ہوکر اسکول کے کھاتہ میں جمع کئے گئے لیکن کمرہ جماعت تعمیرات کیلئے ضروری اراضی نہ ملنے پر تعمیرات اب تک مکمل نہ ہوسکے اور اس سال معاشی سال مکمل ہونے پر فنڈ واپس دینے کے حالات پیدا ہوگئے ۔ جس پر SMC ارکان نے منظور کیا گیا ۔ فنڈ واپس نہ لینے کا مطالبہ کیا اور متفقہ طور پر حلف لیا ۔ اس موقع پر SMC چیرمین مان سنگھ اور ارکان موجود تھے ۔