سرکاری اُردو اسکول کے طالبات کا ضلعی سطح پر بہتر مظا ہرہ

ہمناآباد /5 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہمناآباد کے موضع کمہا ر چنچولی کے سرکاری اردومیڈیم کے طلبہ نے نہر واسٹیڈیم میںضلعی سطح پر منعقد کردہ کھیلوں میں حصہ لیتے ہوئے کھو کھو کھیل میں اول نمبر کی پو زیشن حاصل کی جیت نے والے طالب علموں کے اعزاز میں کمہار چنچولی کے ذمہ دارن کی جانب سے تہنیتی تقریب منعقد کر کے کھیل میں بہتر مظا ہرہ کرنے والوں کو تہنیت پیش کی گئی اورٹیم کی کیپٹن ثا نیہ انجم اورتمام کھلاڑیوں کو مبارک باد دی گئی اس تہنیتی تقریب میں مہمان خصوصی کی حثیت سے ہمناآباد تعلقہ پنچایت کی نائب صدر گوری بی زوجہ محمد عثمان خان ،گرام پنچایت کے نائب صدر رمیش،وجئے کمار سابق گرام پنچایت صدر،مدرس چاند پاشاہ،مدرس اشوک مانکرے،مدرس محمد مقبول،فیزیکل ٹیچر رآج کمار کے علاوہ دیگر نے شرکت کر کے تمام طالب علموں کو مبارک باد دے کر انکی حوصلہ افزائی کی۔