کریم نگر۔/3مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتوں کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے فراہم کئے جارہے بہبودی اسکیمات کی عمل آوری پر آج کریم نگر رکن پارلیمنٹ بوئن پلی ونود کمار نے محکمہ اقلیتی بہبود کے او ایس ڈی محمد ماجد کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ جس میں خاص کر کریم نگر ضلع کو الاٹ ہوئے 8اقلیتی رہائشی اسکول کی اہمیت یعنی انگریزی میڈیم میں تدریس، سنٹرل سیلبس جیسے خصوصیات ضلع میں اس پر اقلیتی طبقہ کو معلوم ہوسکے اور جانکاری ہوسکے ۔ مذہبی رہنماؤں کے ذریعہ اولیاء طلباء کو بتائیں۔ جس کے ذریعہ تمام جماعتوں میں تعداد کو مکمل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار نے او ایس ڈی سے خواہش کی کہ متعلقہ اسکولوں میں 10 نشستیں شیڈول کاسٹ و دیگر طلباء کے مواقع ہونے کی وجہ سے میڈیا کے ذریعہ وسیع پیمانے پر تشہیر کریں۔ موجودہ تعلیمی سال میں 5,6,7 جماعتوں میں فی جماعت 80طلباء کو داخلوں کیلئے مواقع فراہم کئے گئے۔ ان رہائشی اقامتی اسکولوں میں کیندرا ودیالیہ، نودیا ودیالیہ کے مساوی معیاری تعلیم ہوگی۔ اس کے لئے ماہر اساتذہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ انتخاب عمل میں آئے گا۔ طلباء بچپن سے ہی سیول سرویس امتحان کیلئے تیار ہوسکیں اس طرح ان کی تدریس کی جائے گی۔ کریم نگر میں اقلیتی گرلز ہاسٹل پوسٹ میٹرک میں خاتون امیدوار کے ذریعہ ان سے خود مل کر ان کی دشواریاں دریافت کریں۔ ایم پی نے او ایس ڈی کو ہدایت کی۔ اب تک ضلع میں شادی مبارک، پوسٹ میٹرک اسکالر شپس، بیرون ملک تعلیم، کرسچین اقلیتوں کیلئے چرچس کی تعمیرات، اسکولوں کی ترقی، کمیونٹی ہالس کی تعمیرات، قبرستان کی ترقی، حصار بندی وغیرہ اسکیمات میں درخواست گزاروں کی تفصیلات پر جائزہ لیا۔