بودھن ۔ 15 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محکمہ اطلاعات و نشریات کی طرف سے تلنگانہ حکومت کے فلاحی پروگراموں رعیتو بیمہ اور آج سے ریاست گیر سطح پر شروع ہورہے آنکھوں کی روشنی (کنٹی ویلگو پروگرام) کے سرکاری اشتہارات عوام الناس میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ، رعیتو بیمہ اسکیم کے اشتہار میں ایک مختصر فیملی ، میاں بیوی اور ایک بچہ کی تصویر چھپی ہے جو انگریزی زبان میں ہے اور اسی طرح کی ایک تصویر آج سے شروع ہورہے سرکاری پروگرام کنٹی ویلگو کے اشتہار میں بھی چھپی ہے جس میں ماں بچہ تو وہی ہے لیکن ساتھ میں موجود مرد تبدیل ہوگیا ۔ یہ اشتہار تلگو زبان میں ہے۔