سرکاری اسکیمات کی گشتی گاڑیوں کے ذریعہ تشہیر

کریم نگر ۔ 10 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت انتہائی اہمیت کے ساتھ آغاز کر کے عمل آوری کئے جارہے مختلف ترقیاتی بہبودی اسکیمات ہر تشہیری گشتی گاڑیوں کے ذریعہ مواضعات کے عوام کو مکمل واقفیت و جانکاری فراہم کرنے ضلع ریونیو عہدیدار کے کرشنا ریڈی نے جمعرات کو کلکٹریٹ میں ان کے چیمبر میں بہبودی اسکیمات پر تشہیری گشتی گاڑیوں کے ذریعہ فنکاروں کے مظاہرہ پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ذریعہ ضلع کو (13) تشہیری گاڑیاں بھیجی گئی اسی گاڑیوں پر مواضعات میں سرکاری ترقیاتی اسکیمات پر ڈراموں کے ذریعہ مظاہرہ کرتے ہوئے عوام میں اسکیمات سے متعلق معلومات اجاگر کی جارہی ہے ضلع میں (13) اسمبلی حلقوں میں فی کس ایک ویان کے حساب سے مظاہرہ کیلئے روٹ میاپ تیار کریں ۔اس ماہ کی 16 تاریخ سے ماہ فبروری کے اواخر تک موضع واری روٹ میاپ تیار کریں ۔ تشہیری گاڑیوں کے ذریعہ کئے جانے والے مظاہروں کو مواضعات میں زیادہ افراد مستفید ہوسکے ۔

ڈی آر ڈی اے کے ذریعہ آئی کے پی ، سیواشکتی ، انجمنوں ، خواتین کی انجمنوں ، ڈیاما کے ذریعہ شرما شکتی گروپوں کے اراکین کے ذریعہ کثیر تعداد میں شرکت کرنے متعلقہ محکمہ جات کا عملہ قبل ازوقت اس کی اطلاع دے کر عوام کو کثیر تعداد میں اکٹھا کریں ضلع پنچایت عہدیدار کے ذریعہ تمام مواضعات کے سرپنچوں و سکریٹریوں کو اطلاع و ہدایت دے کر ایک روز قبل موضع میں ٹام ٹام کر کے تشہیری گاڑیوں کے ذریعہ انجام دیئے جانے والے مظاہروں کو ضلع میں کامیاب بنانے کیلئے ضروری اقدامات کریں ۔

مشورہ دیا تشہیری گاڑیوں کے ذریعہ سیواشکتی انجمنوں کے خواتین کو بلاسودی قرض ، استری ندھی ، بلاسودی فصل قرض ، ایس سی ایس ٹی سب پلان ، اندراماں کلالو ، اندرا جلاپربھا ، روزگار ضمانت اسکیم ، اسکالرشپ ، فیس ریمبرسمنٹ ، کارپوریشن کے ذریعہ بیروزگاروں کو خود روزگار کیلئے قرضہ جات کی منظوری ، راجیویواکرنالو ، بنگاروتلی ، می سیوا ، ایک روپیہ کیلو چاول ، راجیو آروگیہ شری ، اقلیتی بہبود ، آدھار سیڈنگ ، پلس پولیو پروگرام وغیرہ اسکیمات پر کلاکاروں کے ذریعہ مظاہرہ اورڈرامے کئے جائیں گے۔ اس اجلاس میں ڈی آر ڈی اے پی ڈی جے شنکریا ، ضلع پریشد سی ای او چکرادھرراو ، ضلعی عہدیدار اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ، ڈی آر ڈی اے ، ایڈیشنل پراجکٹ ، ڈائرکٹر ڈاکٹر وائی رمیش کمار ، جی چندرا موہن ریڈی ، ڈیا ما اے او وی بھوجنگارو ، ڈی پی او وی شیکھر ، اے پی آر او ایس کنکیا ، اسیپ کار سی ای او محمد علی و دیگر نے شرکت کی ۔