جمعرات , دسمبر 12 2024

سرکاری اسکیمات کیلئے مزدور طبقے کی رہنمائی

استفادہ کرنے بھینسہ عام آدمی پارٹی کے ذمہ داروں کی خواہش

بھینسہ 22 ؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں عام آدمی پارٹی ضلع انچارج جاوید خان اور پی ڈی ایس یو امجد شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت مزدور طبقہ کے لئے انشورنس اسکیم کے تحت مختلف سہولیات فراہم کر رہی ہے لیکن شہر میں مزدور طبقہ کی اکثریت ہونے کے باوجود کسی بھی تنظیم یا پارٹی اور قائدین و ذمہ داران کی جانب سے رہنمائی نہ ہونے پر مزدور طبقہ ان اسکیمات سے محروم ہے ۔ اس لئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے روبعمل لائی گئی ’’بلڈنگ کنسٹرکشن بورڈ آف تلنگانہ‘‘ اسکیم کے تحت مختلف تعمیراتی شعبہ جس میں کنسٹرکشن لیبر ‘ پینٹر ‘ الیکٹریشن ‘ پلمبر کارپنٹر و دیگر تعمیراتی کاموں کے لئے مختلف سہولیات جس میں مزدور تعمیراتی کاموں کے دوران فوت ہونے پر 6 (چھ) لاکھ کا انشورنس ‘ مزدور کی بیوی کی زچگی کے لئے 30 ہزار روپئے ‘ مزدور کو تعمیراتی کاموں کے دوران ہاتھ ‘ پیر و دیگر اعضاء ٹوٹنے پر60 ہزار روپئے ‘ مزدور کی قدرتی موت ہونے پر 30 ہزار روپئے اور مزدور کی لڑکی کی شادی کے دوران ایک لاکھ روپئے حکومت کی جانب سے اس اسکیم کے تحت فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مزدور طبقہ اس اسکیم سے استفادہ کرنے کا خواہشمند ہو تو اپنے آدھار کارڈ پاسپورٹ سائز فوٹو کے ہمراہ درخواست چالان فیس 110/-روپئے کے ساتھ عام آدمی پارٹی شاخ بھینسہ سے رجوع ہوسکتے ہیں تاکہ مکمل رہنمائی کرتے ہوئے اس اسکیم سے تعمیراتی مزدوروں کو مستفید کیا جاسکے ۔ مزید تفصیلات کیلئے عام آدمی پارٹی ضلع انچارج جاوید خان ‘ اور پی ڈی ایس یو امجد شیخ سے فون 9063132222, 8519990416 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT