انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر کیلئے ترغیب دینے عہدیداروں کو ہدایت
کاماریڈی :25؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے ماچہ ریڈی منڈل کے منتھن دیون پلی کا دورہ کرتے ہوئے انفرادی بیت الخلاء کی تعمیری کا شخصی طور پر جائزہ لیا۔ منتھن دیون پلی پہنچ کر آرڈی او کاماریڈی نگیش، آئی کے پی ڈی وینکٹیشم و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ گھر گھر پہنچ کر انفرادی بیت الخلائوں کی تعمیری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے بیت الخلائوں کی تعمیر کیلئے ترغیب دینے والے گرام پنچایت کے ممبرس، ڈاکرا گروپ کی خواتین سے بات چیت کی۔ اور دیہات میں بڑے پیمانے پر انفرادی بیت الخلائوں کی تعمیر کے بارے میں دریافت کیا۔ جس پر دیہاتیوں نے بتایا کہ بیت الخلائوں سے تیار ہونے والی کھاد زرعی شعبہ میں استعمال کی جارہی ہے۔ دیہات میںپانی کی سہولت کے بارے میں بھی دریافت کیا اور سرکاری اسکیمات کی عمل آوری و دیگر تفصیلات دیہاتیوں سے حاصل کی۔ اس موقع پر دیہاتیوں نے ضلع کلکٹر کو راغب کراتے ہوئے بتایا کہ امکنہ جات کی تعمیر کے باوجود بھی بلوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ جس پر ضلع کلکٹر نے ان افراد کو بلوں کی ادائیگی کا تیقن دیا۔فوڈی سیکوریٹی کارڈ وظائف و بیڑی مزدوروں کو کے وظائف کی منظوری کے بارے میں بھی دیہاتیوں کی جانب سے واقف کرانے پر ضلع کلکٹر نے اس کی منظوری کا تیقن دیا۔ قدیم کنویں دیہات کے درمیان میں ہونے کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل کے بارے میں واقف کرانے پر ضلع کلکٹر نے طمانیت روزگار کے کاموں کے ذریعہ اسے منہدم کردینے کی ہدایت دی۔ آرٹی سی بس اور دیگر مسائل کے بارے میں بھی دیہاتیوں نے واقف کرانے پر ان مسائل کو بھی حل کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر سرپنچ کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔