یلاریڈی میں ٹی آر ایس ارکان کا اجلاس ، رکن اسمبلی رویندر ریڈی کا خطاب
یلاریڈی۔ 14 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر ایم آرپی فنکشن ہال میں حلقہ یلاریڈی کے ٹی آر ایس ارکان کے اجلاس کا منڈل پریشد صدر مسٹر گنگا دھر کی زیرصدارت انعقاد عمل میں آیا جس میں حلقہ کے تمام ٹی آر ایس منڈل صدور کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس موقع پر یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی ارکان کو کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اور سرکاری اسکیموں سے واقف کروانے کیلئے ہمیشہ تیار رہیں۔ اس لئے مقامی پارٹی انتخابات کو عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ پارٹی طاقتور ہے۔ سرکاری اسکیموں کو عوام کے درمیان لے جانے کی ذمہ داری بھی ارکان کی ہوگی۔ چنانچہ ارکان کو متحد رہتے ہوئے کام کا مشورہ دیا گیا۔ پارٹی کیلئے سخت محنت کرنے والوں کی شناخت برقرار رہے گی۔ اس موقع پر چھ منڈلوں کی پارٹی صدور جنرل سیکریٹری کے نام رکن اسمبلی نے اعلان کئے۔ یلاریڈی حلقہ کے چھ منڈلوں سے متعلقہ ٹی آر ایس پارٹی صدور کا انتخاب کچھ اس طرح رہا۔ یلاریڈی منڈل صدر مسٹر شراون کمار، جنرل سیکریٹری ودیا ساگر، ناگی ریڈی پیٹ منڈل صدر بھیم ریڈی، جنرل سیکریٹری ملیشم، لنگم پیٹ منڈل صدر مدام سائیلو، جنرل سیکریٹری ایلمیا، سدرشیو نگر منڈل صدر لنگا ریڈی، جنرل سیکریٹری بھاسکر، تاڑوائی منڈل صدر رام ریڈی ، جنرل سیکریٹری شیام راؤ کو نامزد کیا گیا۔ اس موقع پر یلاریڈی کے سابق رکن اسمبلی مسٹر جناردھن گوڑ، زیڈ پی ٹی سی مسٹر سامیل منڈل پریشد نائب صدر سرینواس اور پانچ منڈلوں کے زیڈ پی ٹی سی پریشد صدور و پارٹی ارکان کثرت سے موجود تھے۔