بھینسہ میں تعلقہ انچارج کنوینر ولاس ، گدیوار کا کارکنوں سے خطاب
بھینسہ /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس دور حکومت میں تلنگانہ عوام کے روشن مستقبل کیلئے کئی ایک جدید اسکیمات کو روبعمل لایا گیا ہے ۔ جس کی سابقہ میں نظیر نہیں ملتی ۔ ان اسکیمات سے عوام کو واقف اور مستفید کروانے کیلئے ٹی آر ایس پارٹی کارکنان اپنے اپنے علاقوں اور وارڈوں میں محنت کرے ۔ ان خیالات کا اظہار ٹی آر ایس تعلقہ انچارج کنوینر ولاس گادیوار اور ٹی آر ایس نمائندے رکن بلدیہ بھینسہ مرلی گوڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں بھینسہ شہر کے بلدی وارڈ سطح کی کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے منعقد کردہ اجلاس کے دوران پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کو بنیادی طور پر مستحکم بنانے اور وارڈوں میں عوامی مسائل کی یکسوئی کو عمل میں لانے کیلئے ٹی آر ایس سربراہ و تلنگانہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر تلنگانہ میں اس طرح کی بلدی وارڈوں کی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہے ۔ اسی طرز پر مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کی ہدایت پر تعلقہ کے سینئیر ٹی آر ایس قائدین ایس ملنا ، ٹی سرینواس ، عبدالاحد اور اڑیلوگا ٹگواڑ کی نگرانی میں بھینسہ شہر کے بلدی وارڈس کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ۔ جس میں متفقہ طور پر صدور وارڈ نمبر 1 سے یشونت بنسی واڑ ، وارڈ 2 سے کے راجلنگو ، 3 سے ٹی راجارام ، 4 سے محمد عزیز قریشی 5 سے بی منوج کمار 6 سے محمد سراج الدین 10 سے تجمل حسین ، 11 سے لائق خان 14 سے جے پوتاجی 15 سے گوتم پنگلے 16 سے اے سرینواس 17 سے ایس مرگم 18 سے ٹی راملو 19 سے ڈی کرشنا 20 سے ڈی پون 21 سے بی پنڈری 22 سے ایس لکشمن اور 23 سے اے کوکاٹے کو منتخب کیا گیا ۔ اس موقع پر گنگاریڈی ، ڈبلیو بھیم راؤ ایڈوکیٹ احمد خان اور جی سرینواس کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ تین ماہ سے بھینسہ شہر میں ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت سازی مہم چلائی جارہی تھی ۔ جس میں جوق در جوق شہر کے نوجوانوں نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔