سدی پیٹ۔یکم مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی میناریٹی ڈپارٹمنٹ کوآرڈینیٹر وحید خاں کو ریاستی میناریٹی فینانس کارپوریشن کا ڈائرکٹر نامزد کرنے پر مرکزی وزیر سروے ستیہ نارائنہ، ریاستی وزیر سنیتا لکشما ریڈی، آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی میناریٹی ڈپارٹمنٹ صدر نشین سراج الدین سے ملاقات کرتے ہوئے گلپوشی و شال پوشی کی اور اظہار تشکر کیا۔ وحید خاں نے صحافتی بیان میں بتایا کہ اس موقع پر مرکزی وزیر سروے ستیہ نارائنا ، صدر کانگریس شریمتی سونیا گاندھی نے تلنگانہ عوام کے جذبات و احساسات کی قدر کرتے ہوئے تلنگانہ کی تشکیل کا اعلان کیا ۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں میناریٹیز کی تعلیم و ترقی کمزور طبقات کی معیشت کی سدھار کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔ وحید خاں نے بتایا کہ مرکز ی وزیر، ریاستی وزیراور سراج الدین نے مشورہ دیا کہ تلنگانہ کے 10اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے میناریٹیز کو حکومت کی اسکیمات سے واقف کروائیں اور ان اسکیمات سے فائدہ اٹھانے کیلئے شعور بیدار کریں۔ عوام کے درمیان رہتے ہوئے مرکزی اور ریاستی اسکیمات عوام میں پیش کریں اور مسز سونیا گاندھی کا پیام میناریٹیز تک پہنچائیں۔ آنے والے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کے لئے سپاہی بن کر کام کریں اور کانگریس پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی سعی کریں۔ وحید خاں نے کہاکہ قائدین کے مشورہ پر پورا پورا اترنے کی کوشش کروں گااور مجھ کو جو ذمہ داری دی گئی ہے اس پر ایمانداری کے ساتھ کھرا اُترنے کی سعی کروں گا اور عوام تک پارٹی کی اسکیمات پہنچاؤں گا۔ اس موقع پر نائب صدر ٹاون کانگریس سابق کونسلر محمد وزیر الدین موجود تھی۔