کریم نگر ۔24فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے شروع کئے گئے اور روبہ عمل مختلف ترقیاتی بہبودی اسکیمات پر مکمل بیداری اُجاگر کرنا ہی اطلاعات عامہ تقاریب کا مقصد ہے ۔ منگل کو حضورآباد کے گورنمنٹ ہائی اسکول کے احاطہ میں منعقدہ ’’جناسوچناابھیان ‘‘ اطلاعات عامہ تقاریب کو ضلع پریشد چیرپرسن تلااما نے افتتاح کیا ۔ بعد ازاں منعقدہ اجلاس سے انہوں نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بہبودی ہیحکومت کا عین مقصد ہے ۔ غریب عوام کی بہبودی کیلئے روبہ عمل اسکیمات سے متعلق معلومات حاصل کرک ے اس سے استفادہ کرنے کیلئے یہ تقاریب بہت معاون ثابت ہوں گے ۔ تمام اسکیمات سے عوام کواستفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ ریاستی حکومت طلبہ کی صحت اور جسمانی فروغ کیلئے باریک چاول کی اسکیم شروع کی ہے ۔ ایک مثال ہے ۔ اس تقاریب میں 50 سے زائد قائم اسٹالس میں تمام محکمہ جات کی جانب سے روبہ عمل ترقیاتی بہبودی اسکیمات کی تفصیلات کا ڈسپلے کیا گیا ۔ بعد ازاں اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر اے ناگیندر ضلعی عہدیداروں کے ساتھ مل کر اسٹالس کا معائنہ کیا ۔ اس تقریب میں کلچرل ساردھی کا مظاہرہ سب کو پسند آیا‘ خاص کر ضعیفی میں باپ کو دو بیٹے ہونے کے باوجود بھی ان کے تکالیف کی بالکل آنکھوں دیکھا حال کی نمائش کی گئی ۔ اس ڈسپلے کو دیکھنے والے تمام کے آنکھیں نم ہوگئی ۔ آسرا وظیفہ کی اسکیم کو بتاتے ہوئے کہا کہ کسی پر منحصر ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔حکومت کیجانب سے ضعیفوں کو 1000روپئے ادا کئے جارہے ہیں ۔ چھوٹے بچوں کے ڈانس اور آنگن واڑی طلبہ کے مظاہرے ‘ بتکماں ‘ تمام کو بہت پسند آیا ۔ اس موقع پر مختلف محکمہ جات کے ذریعہ منظورہ یونٹس کو مستحقین میں تقسیم انجام دیا گیا ۔ اس پروگرام میں مرکزی اطلاعات و نشریات محکمہ کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ایم وی ایس مورتی ‘ ڈائرکٹر ٹیوی کے ریڈی ‘ ایم پی پی سروجنا دیوی ‘ نگرپنچایت چیرمین وجئے کمار ‘ ڈی آر ڈی اے پی ڈی ارونا شری ‘ محکمہ زراعت و انیمل ہسبنڈری ‘ کے جے ڈی ایز ‘ سوچیرتا ‘ ڈاکٹر رامچندرم ‘ ڈی ای او سرینواس چاری ‘ ایم آئی پی ڈی ڈی ‘ سنگیتا لکشمی ‘ میناریٹی کارپوریشن ای ڈی محمد عبدالحمید ‘ ڈی ایم ڈبلیو او محمد علی‘ محکمہ معذورین کے اے ڈی نلینی ‘ ڈی پیآر او پرساد ‘ ڈی ایس او ناگیشور راؤ و دیگر نے شرکت کی ۔