محبوب نگر16 ؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مڈ ڈے ملس اسکیم کا کھانا کھانے والے 20 طلبہ سمیت غذا سے متاثر ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تاڈور منڈل مستقر کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں ہفتہ کی دوپہر کھانا کھانے کے بعد 20 طلبہ بیمار ہوگئے ۔ جنہں قئے کی شکایت پر گورنمنٹ ہاسپٹل ناگرکرنول میں شریک کروایا گیا جس سے ایک طالبہ ریکھا کو ایس وی ایس ہاسپٹل محبوب نگر منتقل کیا گیا ۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ کھانا صحیح نہیں پکا تھا اور دال انتہائی پتلی پانی جیسی تھی اور یہ سلسلہ گذشتہ کئی دنوں سے چلا آ ررہا تھا ۔ اس تعلق سے ہیڈ ماسٹر سے بھی شکایت کی گئی ۔ لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا ۔ طلبا کے والدین اس واقعہ کو لیکر ہیڈ ماسٹر پر برہم ہوئے ۔ ڈی ای او ناگرکرنول سہادیو نے کہا کہ پیر کے دنوہ اسکول کا معائنہ کر کے کارروائی کریں گے ۔