یلاریڈی /17 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی کے مختلف سرکاری اسکولوں پر طلباء میں مفت درسی کتبیں سربراہ کی جارہی ہیں ۔ منڈل لنگم پیٹ MEO شریمتی چندروتی راتھوڑ نے منڈل کے سرکاری اسکولوں کے صدر مدرسین میں کتابیں تقسیم کیں ۔ سال 2015-16 تعلیمی سال کیلئے منڈل کیلئے 30 ہزار کتابوں کی ضرورت ہے ۔ جس میں پہلے مرحلہ میں سربراہ کی گئیں کتابوں کو صدر مدرسین کے حوالے کیا گیا ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ MEO مسٹر گوردھن ریڈی نے سرکاری اسکولوں کے ذمہ داران میں نصابی کتابیں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر MEO نے مزید کہا کہ منڈل کو جملہ 23143 کتابوں کی ضرورت ہونے پر فی الوقت پہلے مرحلہ میں 10780 کتابیں سربراہ کی گئیں ہیں ۔ اس موقع پر MISکوآرڈینیٹر مسٹر شراون کمار ۔ CRP کرشنا سوامی راجیا موجود تھے اور تعجب اس بات کا ہے کہ اردو میڈیم اسکولوں کو صرف اب تک اردو کی ایک کتاب سربراہ کی گئی ہے ۔ ہر سال اردو میڈیم اسکولوں میں کتابوں کی سربراہی کی ایک یہی حال ہے مکمل کتابیں کبھی طلباء کو ایکساتھ تقسیم نہیں کی جاتیں ۔ تلنگانہ سرکار میں اردو میڈیم اسکولوں کو ترجیح دئے جانے کی امید دم توڑتی نظر آرہی ہے اور ہمیشہ کی طرح اردو میڈیم اسکولوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ جس سے اولیائے طلباء میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ درس کتابوںکو سربراہ کرنے میں ضلعی ذمہ دار دلچسپی کا مظاہرہ کریں تو شاید مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔