سرکاری اسکولوں میں خانگی اساتذہ کا تقرر

جگتیال 7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر جگتیال کے گورنمنٹ مدارس میں اساتذہ کے مخلوعہ جائیداد پر زکواۃ اینڈ چیریٹیل ٹرسٹ جگتیال کی جانب سے خانگی اساتدہ تقرر کیلئے ٹرینڈ بی اے ،بی ایڈ اساتدہ کی ضرورت ہے قابلیت اور تجربہ کے مناسبت سے معقول تنخواہ دی جائے گی۔یہ بات زکواۃ این چیریٹیبل ٹرسٹ جگتیال ڈیویژن انچارج محمد صلاح الدین نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کی جانب ہر گورنمنٹ مدارس میں خانگی اساتذہ کا تقرر کیا جارہا ہے ریاضی اور سائنس پڑھانے کیلئے تجربہ کار اساتذہ نہ ملنے کی وجہ سے طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ محکمہ تعلیم نے اردو میڈیم کے ساتھ مسلسل نا انصافی کررہی ہے جگتیال منڈل موضع ٹی آر نگر اردو میڈیم کو ہائی اسکول کا درجہ دے کر دو سال کا عرصہ ہورہا ہے لیکن آج تک ایک بھی اسکول اسسٹنٹ ٹیچر کا تقرر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے طلباء کی اکثریت امتحانات میں ناکام ہورہی ہے ۔