سرکاری اسکولوں میں اٹینڈر کا فقدان

یلاریڈی /5 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکاری اسکولوں میں جیسے صفائی کا کوئی کام نہیں ہوتا ہو یہ سمجھ کر حکومتوں نے آج تک اس کیلئے ضروری عملہ کو مقرر کرنا ضرور نہ سمجھا ۔ کئی سرکاری اسکولوں پر نہ چپریسی ہے نہ اٹینڈر ہے ۔ جس سے زیادہ تر سرکاری اسکولوں میں صاف صفائی کے کام اکثر طلباء کے ہاتھوں ہی لئے جارہے ہیں ۔ بلکہ سرکاری بہترین تعلیم دینے کے وعدے کرتے ہوئے خانگی طرز کے سرکاری اسکولوں پر بھی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی بات کرتی ہے لیکن عمل میں صفر کے برابر ہے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گوپال پیٹ اسکول میں 434 طلباء مالتمیدہ اسکول میں 118 طلباء تانڈور اسکول میں 259 طلباء آتماکور اسکول میں 189 طلباء اور بلارم اسکول میں 280 طلباء زیر تعلیم ہیں اور صرف مالتمیدہ اسکول پر اٹنڈر ہے لیکن صاف صفائی کے انتظامات کرنے کوئی نہیں ۔ اساتذہ طلباء سے جھاڑو دینے لگاکر اسکول صاف کراتے ہیں ۔ جس سے اولیائے طلباء میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ تلنگانہ سرکار تمام سرکاری اسکولوں مںی نائیٹ واچ مین ، چپراسی اٹینڈر کے تقررات کرتے ہوئے اسکولوں کو صاف ستھرا رکھنے کے اقدامات کرے ۔ طلباء کو صاف صفائی کی تعلیم اسکولوں پر دینے والے ہی اسکولوں پر صفائی دور تک نہ کرنے سے طلباء صفائی سے واقف نہیں ہو رہے ہیں ۔ یہ اسکول پر سرکار کو اٹینڈر و چپراسی کا نائیٹ واچ مین کو مقرر کرنا ضروری ہے ۔ ورنہ سرکاری اسکولوں کی خستہ حال کو دور کرنا محال ہوگا ۔