سرکاری اساتذہ کیلئے دو مرحلوں میں ٹریننگ

نارائن پیٹ۔/11اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نئی درسی کتب اور جدید تدریسی طریقوں پر مبنی سرکاری اساتذہ کیلئے دو مرحلوں میں ٹریننگ دی جارہی ہے۔ جناب وحید نثار ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نارائن پیٹ ڈیویژن نے بتایا کہ سرکاری ، ضلع پریشد، منڈل پریشد، ایڈیڈ، گروکلا، کستوربا مدارس کے اساتذہ جو جماعت ششم تا دہم کیلئے تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں کیلئے تربیتی پروگرام 13تا15اکٹوبر آدرشا ہائی اسکول آر ٹی سی کالونی نارائن پیٹ میں منعقد کیا جارہا ہے۔ پہلے تربیتی پروگرام کے مرحلہ کا آغاز 13تا15اکٹوبر ہے جس میں ڈیویژن کے منڈل اوٹکور، مکتھل، ماگنور، چنہ چنتا کنٹہ، دھنواڑہ، نروا منڈل کے اساتذہ جو مضامین ریاضی، حیاتیات، فزیکل سائنس، سماجی علم کی تدریس انجام دیتے ہیں 13تا15 اکٹوبر کے پہلے مرحلہ میں شرکت کریں۔ اس طرح منڈل بمراس پیٹ ، کوڑنگل، کوسگی، دولت آباد، مدور، دامرگدہ، نارائن پیٹ، کے اساتذہ جو ہندی، تلگو، انگریزی ( سوائے اردو) کی تدریس انجام دیتے ہوں پہلے مرحلہ کے دوران شرکت کریں۔ دوسرے مرحلہ کے تربیتی پروگرام کا آغاز 16اکٹوبر تا 18اکٹوبر منعقد ہوگا جس میں منڈل اوٹکور، مکتھل، ماگنور، چنہ چنتہ کنٹہ، دھنواڑہ، نروا منڈل کے اساتذہ جو انگریزی، تلگو، ہندی( سوائے اردو ) کی تدریس انجام دیتے ہوں دوسرے مرحلہ میں شرکت کریں۔ جبکہ دوسرے مرحلہ میں منڈل نارائن پیٹ، دامر گدہ، مدور، کوسگی، کوڑنگل، دولت آباد، بمراس پیٹ منڈل کے اساتذہ جو جماعت ششم تا دہم تدریس خدمات مضامین ریاضی، حیاتیات، طبعیات، کیمیاء، سماجی علم پڑھاتے ہیں دوسرے مرحلہ میں شرکت کریں۔ جناب وحید نثار ڈپٹی ڈی ای او نے کہا کہ ڈیویژنل کے تمام منڈلوں کے اردو میڈیم اساتذہ جو جماعت ششم تا دہم تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں اس تربیتی پروگرام میں لازمی طور پر شرکت کریں۔ تمام شرکت کرنے والے اساتذہ اپنے ساتھ دوپہر کا ٹفن ضرور ساتھ لائیں۔جماعت نہم اور دہم کی تدریسی کتب بھی ساتھ رکھیں۔