سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ اور تعمیرات کی کوشش ناکام، دو افراد گرفتار

حیدرآباد 20 جون (سیاست نیوز) سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے رچہ کنڈہ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ بالاپور پولیس کے مطابق تحصیلدار بالاپور منڈل کی توجہ دہانی پر پولیس نے فوری کارروائی انجام دی۔ سروے نمبر 20 جل پلی میں واقع اراضی پر حالیہ دنوں حبیب جعفر نامی شخص نے تعمیرات شروع کردی اور اعتراض کرنے والوں کو دھمکیاں دینے لگا اور اس اراضی کو زرخرید اراضی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر حق جتانے لگا۔ بالاپور پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے 32 سالہ صالح علی جیلانی اور 27 سالہ ماروتی ساکنان صلالہ بارکس کو گرفتار کرلیا جبکہ اس واقعہ میں 70 سالہ حبیب جعفر کی گرفتاری باقی ہے۔ ان افراد کے خلاف چندرائن گٹہ پولیس حدود میں بھی مقدمات پائے جاتے ہیں۔